ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کے دوران ایک شہری زخمی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعظم ورسک میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک عام شہری زخمی ہو گیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
