خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس 30 مئی

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس 30 مئی کو طلب، ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا 33واں اجلاس 30 مئی کو چوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے.
اجلاس کے حوالے سے سٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا، تاہم ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائیگا. کابینہ اجلاس وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کیبنٹ نو میں منعقد ہوگا.

مزید پڑھیں:  کسی وقت بھی اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا