ویب ڈیسک: گرمی جہاں بڑھ رہی ہے وہیں پانی کا مسئلہ کسی حد تک حل ہوتا جا رہا ہے، گلیشیئر پگھلنے سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔
ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر کے پگھلنے کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ڈیم پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 72 فٹ بلند ہوگیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطع 1474.42 لیول ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ پانی کی آمد 167600 کیوسک جبکہ اخراج 155000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
