ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے نوشکی واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیو مہم قومی فریضہ، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ یاد رہے کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ کے باعث ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ شہید اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا، پولیو مہم ایک قومی فریضہ، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے، قومی فریضے کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ قومی مہم کو ثبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے، تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی، حکومت پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنائے گی۔
