ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، وہیں موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے. اس کے ساتھ ہی کئی علاقے زیر آب آ گئے.
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ 31 مئی تک وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے. یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.
بارش سے اندرون شہر پشاور کے بازار بھی زیر آب آگئے۔ دکانوں کے اندر پانی داخل ہونے سے دکانداروں کو پریشانی لاحق ہونے لگی.
