ویب ڈیسک: یوم تکبیر پر جہاں دیگر علاقوں میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 28 مئی کو صوبے کے تمام سکول کھلے رہیں گے، اس حوالے سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، ملی نغمے اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
اس دن کی مناسبت سے یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے، آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ، خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔
