ڈرائیور نے فٹبال شائقین پر گاڑی

برطانیہ: ڈرائیور نے فٹبال شائقین پر گاڑی چڑھا دی، متعدد زخمی

ویب ڈیسک : برطانیہ میں ڈرائیور نے فٹبال شائقین پر گاڑی چڑھا دی، اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ کے شہر لیور پول میں ڈرائیور نے گاڑی مبینہ طور پر ہجوم سے ٹکرا دی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ لیور پول میں ایک کار ڈرائیور نے فٹبال شائقین کو اس وقت ٹکر ماری جب وہ لیورپول کی پریمیئر لیگ جیتنے کی خوشی منا رہے تھے۔حادثے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے گاڑی ہجوم سے ٹکرانے والے 53 سالہ سفید فام شخص کو حراست میں لےلیا ہے۔
ایمبولنس سروس کا کہنا ہے کہ 27 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا جس میں2 شدید زخمی ہیں جبکہ 20 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد دی۔ برطانیہ میں ڈرائیور نے فٹبال شائقین پر گاڑی چڑھا دی، اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران کا 11واں میزائل و ڈرون حملہ،اسرائیل کادفاعی نظام جواب دےگیا