ویب ڈیسک: سعودی حکام کی ملک میں شراب کاروبار بارے حالیہ خبروں کی تردید، اسن دعوں میں کوئی صداقت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں شراب کاربوار کے حوالے سے اور اس کاروبار کی فروخت کی اجازت دینے کے منصوبے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔
سعودی ذرائع کے مطابق ان دعوؤں کی کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ مملکت کی موجودہ پالیسیوں اور قوانین کی نمائندگی کرتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ذرائع نے شراب سے متعلق غیر مسلم سفارت کاروں کے لیے بنائے گئے قواعد پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے سفارتی شپمنٹس کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے نیا فریم ورک متعارف کرایا ہے۔
