ویب ڈیسک: پولیو ڈیوٹی کے دوران ٹریفک حادثہ میں جاں بحق سپاہی سہیل خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، سہیل خان پولیو ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، جنازہ لیویز ہیڈ کوارٹر چکدرہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی .
جاںبحق سپاہی سہیل خان کی نماز جنازہ میںڈپٹی کمشنر دیر لوئیر محمد عارف۔ اسٹنٹ کمشنر سیلم ایوبی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد ڈی ایس پی فخر عالم نے شرکت کی .
ڈپٹی کمشنر دیر لوئیر محمد عارف کا کہنا تھا کہ سپاہی سہیل خان کے لئے شہدا پیکج کیطرح مراعات دینے کے کوشش کرینگے، چکدرہ لیویز فورس کے سہیل خان اوچ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا سپاہی عزیز گل زخمی ہوئے ہیں.
