کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل

اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا

ویب ڈیسک: اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری کی شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور شدہ بل مسترد کردیا۔
چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کم عمری کی شادی کے اہم سماجی معاملے پر غور کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ اس حوالے سے قانونی مسودہ منظور کرچکی ہیں۔
آج کے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے 18سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل متفقہ طور پر مسترد کردیا۔
رپورٹ کے مطابق تھیلیسیمیا کے لیے لازمی اسکریننگ بل 2025، نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس/اسکیمز کی شرعی حیثیت سے متعلق استفسار آج کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔
خلع کی صورت میں مہر کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ، بچوں کی شادی کے امتناع کا بل 2025 برائے اسلام آباد، خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے بھیجا گیا Child marriage restraint Act اور مسلم عائلی قوانین (ترمیمی) بل 2025 کا جائزہ لیا جانا بھی آج کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکار راشد محمود پر عوام کا بدترین تشدد، ویڈیو وائرل