ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں ایک اور بچی وی کردی گئی ، بھائی کے جرم کی سزا معصوم اور کمسن بہن کو دے دی گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے علاقہ تلوکر میں پنجائیت نے 12سالہ متاثرہ بچے سے ملزم کی 8سالہ بہن ونی کرکے نکاح پڑھادیا۔
2 ملزمان نے 12سالہ بچے کو نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، چند روز بعد معاملہ سامنے آنے پر چار رکنی پنجائیت نے ملزم کی 8سالہ کمسن بہن مقدس بی بی کو ونی کرنے کا فیصلہ سنادیا جس کے بعد بچی کا نکاح متاثرہ کاشف کے ساتھ پڑھا دیا گیا ۔
پولیس تھانہ گومل یونیورسٹی نے نکاح خوان سمیت پنجائیت کے 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
