ویب ڈیسک: سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ، یوم عرفہ 5جون بروز جمعرات اور عیدالاضحی 6جون بروز جمعہ کو ہوگی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی عدالت عظمی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقوں سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
سعودی عرب میں ذی الحج کا پہلا دن بدھ، 28 مئی 2025 کو ہوگا اس طرح یوم عرفہ جمعرات بتاریخ 5 جون اور عید الاضحی 6 جون بروز جمعے کو ہوگی۔
عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثل تابعداری اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کی انمول فرماں برداری کی یاد میں منائی جاتی ہے۔
جب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ان کے بیٹے کی قربانی مانگی اور پھر عین وقت ایک دنبہ عطا فرمایا جسے حضرت ابراہیم نے قربان کیا۔
یہ دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قربانی، دعا اور نیکی کا دن ہوتا ہے۔ مسلمان اس دن مختلف جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔
