اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ

اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ ،پولیس افسر شہید ، کانسٹیبل زخمی

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس افسر شہید جبکہ کانسٹیبل زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لیے پیچھا کر رہی تھی کہ فیض آباد میٹرو سٹیشن کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک افسر سدھیر احمد عباسی شہید جبکہ کانسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہو گیا ۔
فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان