پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27سال

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27سال مکمل، یوم تکبیرپرتقریبات کا انعقاد

ویب ڈیسک: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27سال مکمل ، قوم آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27سال مکمل ہو گئے، آج ہی کے دن یعنی 28 مئی کو پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، اور 6 ایٹمی دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنے کے ساتھ ساتھ دفاع کا حق منوایا۔
اسی دن کی خوشی میں آج قوم آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، پاکستان نے اپنے دفاع کا حق منوایا، چاغی کے پہاڑوں سے اللہ اکبر کی صدا دنیا نے سنی اور پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔
بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔
یوم تکبیر کے حوالے سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، جبکہ اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائینگی اور وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے بھی میوزک انڈسٹری میں قدم رکھ دیا