خیبرپختونخوا کے 36اضلاع میں انسداد پولیومہم

خیبرپختونخوا کے 36اضلاع میں انسداد پولیومہم جاری، 35ہزار ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے 36اضلاع میں انسداد پولیومہم جاری ہے، اس سلسلے میں 35ہزار ٹیمیں 73 لاکھ سے زائد بچوں کو موذی مرض سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 36اضلاع میں انسداد پولیومہم جاری ہے، اس دوران 73 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں جاری انسداد پولیو مہم 31 مئی جبکہ خیبر اور پشاور میں دو جون تک جاری رہے گی، اس مہم کے حوالے سے 35 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گیم جبکہ 70 ہزار اہلکار پولیو مہم میں شریک ہیں۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کا ہدف 5 سال سے کم عمر بچوں کو وائرس سے محفوظ بنانا ہے، والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیو سے بچاؤ صرف دو قطروں سے ممکن ہے، پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، پولیو ویکسین محفوظ، مؤثر اور بچوں کے مستقبل کیلئے ضروری ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، پولیو ویکسین بچوں کو معذوری سے بچاتی ہے، اس لئے والدین بھرپور تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:  ایران پر امریکی حملہ خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،بیرسٹر گوہر