یوم تکبیر ایک سنہرا اور ملکی

یوم تکبیر ایک سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے تجدید عہد کا دن ہے، گورنر فیصل کریم

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکبیر ایک سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کی تجدید کا دن ہے، آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر ایک سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، یہ دن پاکستانی قوم کے لیے فخر، عزم اور خودداری کا استعارہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو جوہری طاقت بنانے کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، وہی قومیں ناقابل تسخیر بنتی ہیں جو قربانی، اتحاد کے جزبہ کیساتھ کھڑی رہتی ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یوم تکبیر پر سائنسدانوں، انجنئیرز،محبِ وطن قیادت، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، یومِ تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک عہد،ایک پیغام ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سیاسی دلدل میں پھنسا ہوا، ملکر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا: اسد عمر