ویب ڈیسک: امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر جنوب ایشین عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، پاک بھارت کی حالیہ جنگ بروقت امریکی مداخلت کی وجہ سے رکی۔
انہوں نے کہا کہ جوہری خطے میں طبل جنگ بجانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، ان حالات میں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت توسیع پسندانہ عزائم کا اظہار کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر جنوب ایشین عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، امریکی قیادت کے بروقت اور مؤثر کردار سے پاک بھارت جنگ بندی ہوئی۔
رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھر کر دنیا کے سامنے آیا، دنیا کی توجہ کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کی جانب مبذول ہوئی، حالیہ بھارتی قیادت کی اشتعال پسندی کا مقصد انتظامی خامیوں کی پردہ پوشی ہے۔
