پی ٹی آئی والے پہلے طے

پی ٹی آئی والے پہلے طے کر لیں بات چیت کرنی کس سے ہے؟، عرفان صدیقی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے حزب اختلاف پی ٹی آئی کے حوالے سے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلے طے کر لیں کہ بات چیت کرنی کس سے ہے؟، اور کون بات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کسی بھی احتجاجی کال پر عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، اگر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو اُن کے اپنے ارکان ساتھ چھوڑ جائیں گے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے طے کر لیں کہ بات چیت کرنی کس سے ہے اور بات کرے گا کون؟
عرفان صدیقی نے کہا کہ انتشار کی سیاست سے عوام مایوس ہو چکے ہیں اور ملک اب صرف سنجیدہ سیاسی رویے ہی برداشت کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے ایران کی شہری آبادی کو نشانے پر رکھ دیا، متعدد زخمی