ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے، یہ کارروائی بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں کی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا,فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کی.
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے پربم نصب کر رہے تھے کہ نشانہ بنے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں، دہشت گردوں کی شناخت سلیم، بخت، اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے جو راڑہ شم، رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ یاد رہے کہ موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں.
