فیلڈمارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے

فیلڈمارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: فیلڈمارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے، اس دوران دونوں رہنماوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کے کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو وزیر دفاع سے ملاقات لاچین میں کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی کے امور اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل میں سائرن بجتے ہی ٹی وی اینکرز اور مہمان نشریات چھوڑ کر بھاگ نکلے