کم عمری کی شادی کے امتناع

کم عمری کی شادی کے امتناع کا بل اسلامی نظریاتی کونسل نے مسترد كردیا

ویب ڈیسک: کم عمری کی شادی کے امتناع کا بل اسلامی نظریاتی کونسل نے مسترد كردیا، اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں 18 سال سے کم عمری کی شادی کو زیادتی قرار دے کر سزائیں مقرر کرنے سمیت دیگر شقیں بھی غیر اسلامی قرار دے دی گئیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیرصدارت ہوا، جس کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ شادی کے لیے عمرکی حد مقررکرنا شرعی اصولوں کےخلاف ہے، کونسل نے نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز بھی مسترد کردی۔
کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو اختیاری رکھا جائے اور اس کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کیا جائے، یاد رہے کہ کم عمری کی شادی کے امتناع کا بل اسلامی نظریاتی کونسل نے مسترد كردیا۔

مزید پڑھیں:  کولی پالس بٹیرہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق