عمران خان امریکہ سے آئے ڈاکٹرز

عمران خان امریکہ سے آئے ڈاکٹرز سے ملنے کیلئے تیار

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصآف عمران خان امریکہ سے آئے ڈاکٹرز سے ملنے کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کر دیا گیا ہے۔
باخبر ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ جس وقت عمران خان کی قانونی اور سیاسی قسمت غیر یقینی نظر آ رہی ہے، امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کا ایک گروپ اس ہفتے کسی بھی وقت اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان وفد کی پاکستان میں موجودگی سے آگاہ ہیں اور وفد کا خیال ہے کہ وہ ان سے ملاقات کیلئے آمادہ ہیں۔ متوقع ملاقات کی تفصیلات اب تک واضح نہیں لیکن وفد کا یہ دورہ عمران خان کیلئے ممکنہ ریلیف کے حصول کی خاطر خاموش سفارت کاری کے ذریعے نئی کوششیں شروع کرنے کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان امریکہ سے آئے ڈاکٹرز سے ملنے کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اس گروپ کی پاکستان آمد سے قبل ہی اس سے رابطے میں تھے۔ یہ وفد گزشتہ ہفتے سے ملک میں موجود ہے لیکن اب تک اسلام آباد میں اس کی کسی اہم عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ایران سے تعلق رکھنے والی کراٹے کھلاڑی اسرائیلی حملوں میں جاں بحق