ویب ڈیسک: یوم تکبیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 27سال گزر گئے، پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور رہے گا، دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
انہوں نے پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 27 سال گزر گئے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا، پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔
مریم نواز نے کہا کہ 10 مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1998ء کو رکھی گئی، 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاؤں میں موجود ہے۔
