ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوم تکبیر فخر کا دن، قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر فخر کا دن، قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائد عوام کی دور اندیشی، بے مثال جرات نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا خواب دکھایا، شہید بینظیر بھٹو نے دانائی اور بصیرت کے ساتھ جوہری پروگرام کی پیشرفت کو یقینی بنایا، یوم تکبیر کے موقع پر بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
