پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کا امکان

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کا امکان، برنٹ کروڈ 12 سینٹ یا 0 اعشاریہ 19 فیصد کمی کے ساتھ 64 اعشاریہ 62 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، یہ کمی اس امکان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ اوپیک پلس 31 مئی کو اپنی آئندہ میٹنگ کے دوران تیل کی پیداوار میں اضافہ کر سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برنٹ کروڈ 12 سینٹ یا 0.19 فیصد کمی کے ساتھ 64.62 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے، جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 15 سینٹ یا 0.24 فیصد گر کر 61.38 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔
حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے، اسی لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خٰیبرپختونخوا: ملازمین کو بعداز ریٹائرمنٹ پلاٹس دینے کیلئے فائونڈیشن قائم