خطبہ جمعہ اور نماز دورانیہ مختصر

مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز دورانیہ مختصر

ویب ڈیسک: مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز دورانیہ مختصر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
سربراہ ادارہ دینی امور شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ حج سیزن میں ضیوف الرحمان کے تحفظ کی خاطر خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کیا جائے۔ سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے الحرمین الشریفین میں عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر دینی امور کے سربراہ نے خصوصی ہدایت کی ہے تاکہ حجاج کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ادارہ حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں جمعہ کاخطبہ اور نماز کا دورانیہ کم کرکے 15 منٹ کیا گیا ہے، تمام نمازوں کے اوقات میں بھی کمی کرتے ہوئے اذان اور اقامت کے درمیان کا وقت 5 سے 10 منٹ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ