ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کا ٹیکس بڑھانے پر زور، اس سلسلے میں سخت اقدامات کی تجاویز دیدیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے دی جانیوالی تجاویز میں سرفہرست سولرپینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات لیےجائیں، ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے، جبکہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے، ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے، سولرپینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے جبکہ کھاد، سپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنےکی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں بجٹ میں زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے، پرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرکے ٹیکس میں اضافے اور پرتعیش اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
