ویب ڈیسک: تین میچوں پر مشتمل پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، اس دوران پاکستان اور بنگلہ دیش پہلے میچ میں آج مدمقابل ہونگے۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، میچ سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ اورکوچ مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، بنگلا دیش ایک مضبوط حریف ثابت ہوگا۔
دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، یاد رہے پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
