مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت

مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے، جو واقع ہو چکی، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وفاقی وزیردفاع اور رہنما مسلم لیگ نون خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بالآخر اپنی اوقات پر آ گیا، مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے جو درحقیقت واقع ہوچکی ہے۔
گجرات ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے ان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سکھ کی زندگی جیئیں، روٹی کھائیں، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے مودی کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی بالآخر اپنی اوقات پر آ گیا، بد قسمتی سے ان کے جیسے لوگ اقتدار میں آکر اپنے ملک سمیت پوری دنیا کا امن خراب کرتے ہیں، جیسا اب کی بار ہو رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے جو واقع ہوچکی ہے، وہ ابھی تک صدمے میں ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  سولر پینل پر ٹیکس سے عوام پر لاکھوں روپے کا اضافی بوجھ آن پڑا