اپر کرم اور سینٹرل کرم قبائل

پاراچنار: اپر کرم اور سینٹرل کرم قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے

ویب ڈیسک: اپر کرم اور سینٹرل کرم قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، یہ تیسرا امن معاہدہ ہے، امن سب کی ضرورت ہے، قبائل کا آئندہ پُرامن رہنے کا عزم۔
تفصیلات کے مطابق اپر کرم اور سینٹرل کرم قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، ذراءع کے مطابق اس موقع پر خومسہ میں قبائلی جرگہ، ضلعی انتظامیہ اور عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کڑمان، دونگیلہ، خمد، چمکنی سمیت مختلف علاقوں کے عمائدین کا معاہدے پر اتفاق ہوگیا، کمشنر کرم اشفاق خان کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا امن معاہدہ ہے، مزید بھی کیے جائیں گے۔
مقامی عمائدین کا پاراچنار میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ امن سب کی ضرورت ہے، آئندہ پُرامن رہنے کا عزم کرتے ہیں، جنگوں میں ان علاقوں میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق قبائلی معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ انتہائی افسوس ناک ہے: نوازشریف