ویب ڈیسک: بھارت میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کرنے والی برطانوی حسینہ ملامیگی نے بھارت میں شرمناک سلوک پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ بھارت میں میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 24 سالہ برطانوی حسینہ نے کہا کہ بھارت میں میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا، میں ایک عزت دار مقابلے میں حصہ لینے آئی تھی، کسی طوائف کی طرح نہیں۔ مس ورلڈ جیسے مقابلے میں بھی کچھ اخلاقی حدود ہونی چاہئیں۔
میلامیگی نے انکشاف کیا کہ وہ ان حالات میں مزید وہاں رہنا برداشت نہ کر سکیں اور فوراً مقابلہ ادھورا چھوڑ کر واپس انگلینڈ چلی گئیں، اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں صارفین نے بھارتی ایونٹس میں خواتین سے ہونے والے سلوک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
