ایٹمی پروگرام ڈاکٹر عبدالقدیر خان

ایٹمی پروگرام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کو تحفہ ہے، امیر جماعت اسلامی

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ ایٹمی پروگرام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کو تحفہ ہے، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے یہ دفاع حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے ایچ ایٹ قبرستان بھی گئے، یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے، ایسے میں پاکستانی حکومت تذبذب کا شکار تھی کہ کیا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں قاضی حسین احمد نے ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائی، اور اللہ کے کرم سے آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے، ایٹمی پروگرام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کو تحفہ ہے، محسن پاکستان نے یہ دفاع حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  نیشن ہاکی کپ کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے نام، پاکستان کو شکست