ویب ڈیسک: زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، زائرین کیلئے بارڈر 24گھنٹے کھلا رکھنے پر ایران اور پاکستان متفق، زائرین کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران نے زائرین کے لئے اربعین اور محرم الحرام کے دوران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی، ملاقات میں زائرین کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا، اربعین سے قبل مشہد میں پاکستانی زائرین سے متعلق پاکستان ایران اور عراق کی وزارت داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ 5 ہزار پاکستانی زائرین کو ایرانی حکومت مشہد میں قیام و طعام کی سہولتیں دیا کرے گی، زائرین کیلئے بارڈر سے عراق تک خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، زائرین کیلئے بارڈر 24گھنٹے کھلا رکھنے پر ایران اور پاکستان متفق، زائرین کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
