رافیل مار گرانے پر فراسیسی ماہرین

پاک بھارت جنگ: رافیل مار گرانے پر فراسیسی ماہرین تاحال صدے میں‌

ویب ڈیسک: پاک بھارت جنگ میں‌ رافیل مار گرانے پر فراسیسی ماہرین تاحال صدے میں‌ ہیں، اور کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں‌ تحقیقات جاری ہیں، اور اگر یہ تحقیقات درست ثابت ہوئیں تو یہ اس جہاز کے دو دہائیوں کی آپریشنل سروس کے دوران پہلا واقعہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین ہونیوالی حالیہ جنگ میں جہاں فرانسیسی طیارے رافیل مار گرائے گئے وہیں اس صدمے سے تاحال فراسیسی ماہرین دو چار ہیں. پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارتی طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔
گزشتہ روز پیرس میں پریس بریفنگ کے دوران میڈیا میں پاک بھارت جنگ میں رافیل کی تباہی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعےکی تفصیلات ابھی غیر یقینی اور تصدیق طلب ہیں، رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس صورتحال جانچ رہا ہے اور اپنے شراکت دار بھارت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔
ترجمان نے باتوں باتوں میں‌اصل بات کہتے ہوئے بتایا کہ اس لڑائی میں متعدد طیاروں نے حصہ لیا، فرانس اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے، اگر رافیل کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو یہ اس جہاز کے دو دہائیوں کی آپریشنل سروس کے دوران پہلا واقعہ ہوگا۔
ترجمان کی اس پریس بریفنگ سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں‌ رافیل مار گرانے پر فراسیسی ماہرین تاحال صدے میں‌ ہیں، اور اس سے نکلنے کی سعی کر رہے ہیں. پاک بھارت جنگ میں رافیل کی تباہی نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ پاکستان رافیل تباہ کرنے والا پہلا ملک بھی بن گیا ہے. عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت کے لیے ذلت آمیز شکست قرار دے چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل کازیادہ استعمال، گرڈ سے بجلی کی کھپت میں کمی پرحکومت پریشان