حماس سربراہ محمد سنوار کی شہادت

اسرائیل نے حماس سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا

ویب ڈیسک: اسرائیل نے حماس سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا، حماس نے تاحال محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کی ہے نہ ہی تردید۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے انتہائی مطلوب حماس کے موجودہ سربراہ محمد سنوار کو غزہ میں ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا۔
یاد رہے کہ محمد سنوار حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار شہید کے چھوٹے بھائی ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد سنوار کو 13 مئی کو خان یونس میں واقع یورپی ہسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا، اس کے بعد سے اسرائیل نے حماس سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا، تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ واضح نہیں ہوا کیونکہ حماس کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔
یاد رہے اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل نے حماس کے متعدد رہنماؤں کو شہید کیا ہے، جن میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، مسلح ونگ کے کمانڈر محمد ضیف اور حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار شامل ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ محمد سنوار نے ممکنہ طور پر محمد ضیف کی ہلاکت کے بعد حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی قیادت بھی سنبھال لی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملہ:پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کےسربراہ جنرل حاجی زادےبھی شہید