زراعت شماری کا کام مکمل

صوبہ بھر میں زراعت شماری کا کام مکمل کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں زراعت شماری کا کام مکمل کر نے کا دعویٰ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں 3 ہزار سے زائد عملے نے اس سروے میں حصہ لیا ہے ۔
اس ضمن میں پشاور سمیت صوبہ بھر کے دیہاتی اور شہری علاقوں کو مختلف الگ الگ بلاکس میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے تحت خیبر پختونخوا میں دو ہزار سے زائد یونٹس منتخب کئے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان اضلاع میں پشاور ،چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور صوابی سمیت مختلف اضلاع میں زراعت شماری میں فصلوں،زرعی مشینری،لائیو سٹاک ،دودھ اورگوشت کی پیداوار،باغات ،مویشی ،جانوروں کی بیماریوں اورصاف پانی وغیرہ کے بارے میں شماریات کو اکٹھا کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبے کے مختلف ضلعوں میں باغات وغیرہ کے بارے میں بھی رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سروے پر مبنی رپورٹ کو مرکز کو بھجوا دیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  بڈھ بیر٬ 25سالہ نوجوان بھائی کے سامنے قتل، ملزم فرار