ویب ڈیسک: سعودی عرب میں عیدالاضحی کیلئے 4چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں عیدالاضحی کے موقع پر جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک تعطیلات ہوں گی۔ سعودی عرب میں عیدالاضحی 6 جون جمعہ کو ہو گی۔
واضح رہے قطر کی حکومت پہلے ہی عید الاضحی کے لیے پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے یہ تعطیلات یوم عرفہ سے شروع ہوں گی، جو 9 ذوالحجہ کو ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔
دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی ، پاکستان میں 7جون سے 9جون تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
