راولاکوٹ میں آپریشن

راولاکوٹ میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک، 2پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: راولاکوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد ہلاک جبکہ 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے اعلی مثال قائم کی، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی بیلسٹک میزائل سے حساس اسرائیلی تنصیبات ملیا میٹ