ویب ڈیسک: امریکہ نے چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرے گا، چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کے بھی ویزے منسوخ کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی طلبا کے لیے ویزے کے معیار میں بھی ترمیم کریں گے، آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تمام سفارت خانوں کو حکم دیا تھا کہ وہ طلبہ کے ویزوں کے لیے اپائنٹمنٹ کا شیڈول بند کردیں کیونکہ وہ درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائلز کی چانج کو مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیر ملکی طلبا کو سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا جائے گا تاہم جو ویزا اپائنٹمنٹس پہلے سے طے شدہ ہیں وہ معمول کے مطابق ہوں گے۔
