بجلی قیمتوں میں جلد کمی

بجلی قیمتوں میں جلد کمی ہو گی، وزیر توانائی نے خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک: وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں پائیدار بنیاد پر کمی کی کوشش جاری ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی، ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے، حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کی قیمتو ں میں کمی کیلئے متعدد اقدامات کیے، اور ہم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز سے معاہدوں کو دوبارہ دیکھا ہے۔
وزیر نوانائی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے، متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا ہے، دوتین سال سے بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ ایک سال سے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل ایران جنگ: دنیا بھر میں 6ہزار پروازیں منسوخ ہو گئیں