ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے پا گیا ۔
جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی عائشہ سیف سے ہوئی تھی جو کہ تقریباً ایک برس کے بعد ہی 2023 میں ختم ہوگئی تھی۔
