ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر کوچ کھائی میں گر گئی جس سے 4افراد جاں بحق جبکہ 40زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ بولان کے حاجی شہر میں پیش آیا ہے، جہاں ایک مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔
کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، حادثے میں زخمی 32 مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سبی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو گہری چوٹیں آئی ہیں، کئی مریضوں کی حالت نازک ہے تاہم ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
