بھارت میں یورینیم سے متاثرہ

بھارت میں یورینیم سے متاثرہ بیمار اور معذور شہریوں کی حالت زار

ویب ڈیسک: بھارت میں یورینیم سے متاثرہ بیمار اور معذور شہریوں کی حالت زار ، مودی رکار کا بھارت خوبصورت لبادہ اوڑھے مفلوج ہو چکا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مودی کے بھارت کو بلندیوں پر لے جانے کے دعوں کی حقیقت جڈوگورا قبیلے کے خوفناک معذوری میں مبتلا غریب ہیں، مودی نے جڈوگورا کے باسیوں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔
ذرائع نے کہا کہ مودی حکومت نے جڈوگورا کی زمین کو جوہری طاقت کے بدلے زہریلا جہنم بنا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جارکھنڈ کے قبائلی علاقے جڈوگورا میں زمین کی تہہ کی 600 میٹر گہرائی میں حکومتی سرپرستی میں یورینیم کی کان کنی جاری ہے، زمین سے یورینیم نکال کر حیدرآباد بھیجا جاتا ہے اور زہریلا فضلہ جڈوگورا کے گاں میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نکالے گئے یورینیم کو بغیر حفاظت کے کھلے ٹرکوں میں لاد کر بھیجا جاتا ہے جس سے تابکار ذرات آبادی کے بیج سڑک پر گرتے ہیں، یورینیم کی کان کنی نے ایک مکمل انسانی بحران کو جنم دے دیا۔
جڈوگورا کے مقامی لوگ موت اور معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہییں، جڈوگورا کے گھروں میں ہر تیسرا فرد معذوری کا شکار ہے، جوہڑ کی شکل میں موجود آلودہ پانی واحد ذخیرہ ہے جو پینے اور نہانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یورینیم زدہ پانی کے اثرات سے بچوں کی معذوری، جسم پر خوفناک نشانات اور اعضا کا ناکارہ ہونا بڑے انسانی المیے کی مثال ہیں۔
معصوم بچے اضافی انگلیوں، معذور اعضا اور ذہنی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں مگر مودی کی جانب سے بے حسی کا مطاہرہ کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جڈوگورا میں مزدور تابکاری مواد کے ساتھ بغیر کسی حفاظتی کٹ کے کام کر رہے ہیں، یورینیم فضلہ تالابوں میں پھینکا جا رہا ہے اور مقامی لوگ وہی پانی روزمرہ زندگی میں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
مودی سرکار یورینیم کانوں سے اربوں کا منافع کما رہی ہے مگر قبائلی عوام کو کوئی حفاظت مہیا نہیں کی گئی، مقامی بچوں کی ٹی بی کینسر اور دماغی بیماریاں بڑھ رہی ہیں مگر سرکاری رپورٹس میں سب کچھ نارمل دکھایا جا رہا ہے۔
جڈوگورا کے رہائشی بار بار اپیل کرتے ہیں کہ ہماری صحت تباہ ہو چکی ہے مگر مودی حکومت انہیں غریب اور جاہل قرار دے کر نظر انداز کرتی ہے۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ مقامی لوگ یورینیم سے بھرے پانی کے استعمال کے عادی مگر مودی سرکار کی "نیشن فرسٹ” پالیسی میں جڈوگورا کی عوام شامل نہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق مودی سرکار ترقی کی علامت کے طور پر جوہری ہتھیار پیش کرتی ہے مگر وہی ہتھیار قبائلیوں کی قبر کھودنے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں‌ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف