ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ۔
اپنے بیان میں انہوں نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کیلئے فوری اقدامات حکم دیتے ہوئے کہا کہ چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جائے ۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں، روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔
