ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایران پر حملہ کرنے کے حوالے سے خبردار کردیا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ مناسب نہیں ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے،ہماری انتظامیہ غزہ میں خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے پر کام کر رہی ہے، ہم غزہ میں غذائی امداد فراہم کر رہے ہیں، یہ ایک بہت ہی ناگوار صورتحال ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران معاہدے کے تحت امریکا کی جانب سے مجمند کیے گئے ایرانی فنڈز بحال کرنے کے بدلے یورینیئم کی افزودگی روک سکتا ہے۔
