ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔
گورنر ہائوس لاہور میں پیپلزجنوبی پنجاب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
صدر مملکت سے ملاقات کرنے والے وفد میں ذکا اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے جس میں جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
