ساؤتھ ایشین انڈر 12ٹینس چیمپئن شپ

ساؤتھ ایشین انڈر 12ٹینس چیمپئن شپ ،پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرادیا

ویب ڈیسک: ساؤتھ ایشین انڈر 12ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ساوتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شایان آفریدی اور راشد علی نے بھارتی حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔
راشد علی نے بھارتی حریف تھانوش شیکھر کو 2-6, 3-6 سے ہرایا جب کہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ میچز میں پاکستان نے مالدیپ، بنگلا دیش اور نیپال کو ہرایا تھا۔
ساتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپین شپ کے فائنل میں اب پاکستان کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آپریشن وعدہ صادق سوم کی گیارہویں لہرکاآغاز،ایران کااسرائیلی فضاؤں پرکنٹرول کادعویٰ