ویب ڈیسک: پشاور پولیس نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے تھانہ شرقی میں پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے سے پولیس نے بلاجواز انکار کر دیا۔
پیپلز پارٹی پارٹی قیادت کے مطابق اقدام قانون کی بالادستی کے اصولوں اور جمہوری آزادیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پیپلزپارٹی نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف آئینی بنیاد پر کارروائی کے باوجود ایف آئی آر کا اندراج روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا میں قانون و انصاف طاقتوروں کے تابع ہو چکا ہے۔
مزید کہا گیا کہ غیرمنصفانہ رویے کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
