ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل 30مئی کو ہوگا جس کیلئے 26 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں بنوں جانی خیل پولیس سٹیشن کی تعمیراور: محکمہ صحت میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں میں ترمیم شامل ہے ۔
خیبر پختونخوا ٹورازم ایکٹ میں ترمیم اور صوبائی محتسب کی جانب سے سالانہ رپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ۔
اسی طرح پشاوراور بونیر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے لئے دو گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ بھی زیر غور آئے جبکہ لکی مروت میں ریسکیو سٹیشن کی تعمیر کے لئے زمین کی منتقلی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
