بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

پاکستان بھر میں عیدالاضحی پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں مقامی سنیما کو فروغ دینے کے لیے عید الاضحی کے موقع پر سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں تمام بھارتی فلموں، بشمول پنجابی ٹائٹلز اور ڈب فلموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے تحت عیدالاضحی سے دو دن پہلے اور دو ہفتے بعد تک بھارتی پنجابی فلموں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
اقدام کا مقصد پاکستانی پروڈکشنز کو باکس آفس پر زیادہ اہمیت دینا اور عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو کامیاب بنانا ہے۔یاد
رہے کہ عید الاضحیٰ پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لو گرو اور فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ کی ہارر فلم دیمک سمیت دیگر فلمیں ریلیز ہوں گی جن کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، پاکستان